امام حسینؓ وشہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

امام حسینؓ وشہدائے کربلا کا چہلم  عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (آئی این پی) ملک بھر میں حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔

 شہدائے کربلا اور انکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس برپا ہوئیں اور جلوس نکالے گئے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ،جلوسوں کے روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر نگ اور بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے تھے جبکہ مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہی ۔لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازے سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو ا ۔ جلوس میں عزادار ہزاروں کی تعداد میں شریک رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں