انٹرنیشنل اولمپیاڈ انفارمیٹکس، پاکستانی طلبا کے 2میڈلز

انٹرنیشنل اولمپیاڈ انفارمیٹکس، پاکستانی طلبا کے 2میڈلز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپیاڈ انفارمیٹکس (IOI) مصر کے شہر سکندریہ میں ہوا، عالمی مقابلے میں پہلی بار شریک پاکستانی ٹیم نے دو میڈلز جیت لیے ، مقابلے میں طلبا ٹیموں نے کمپیوٹر سائنس اور پروگرامنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان 96 مسابقتی ممالک میں مجموعی طور پر 45 ویں نمبر پر ہے ۔ فیڈرل بورڈ کے حکام کے مطابق چار طلبا پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے کانسی کے دو تمغے حاصل کئے ۔ پاکستان کیلئے یہ اعزاز عمیر احمد مرزا اور کلیم رضا سید نے حاصل کیا۔ محمد صارم کو شاندار کارکردگی پر اعزازی ایو ارڈ دیا گیا۔ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ جنید اخلاق نے مقابلے میں شریک طلبا کو مبارکباد دی اور کہا یہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا آغاز ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں