قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کریں ،ملک سے وفادار کا اعلان کریں:ختم نبوت کا نفرنس

قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کریں ،ملک سے وفادار کا اعلان کریں:ختم نبوت کا نفرنس

چناب نگر (نامہ نگار )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں منعقد ہ37ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس تحفظ، ختم نبوت کیلئے تجدید عہد، پاکستان کی سلامتی و استحکام کی دعاؤں کے ساتھ تہجد کے وقت اختتام پذیر ہو گئی۔

ہزاروں افراد پر مشتمل قافلے اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہو گئے ۔ کانفرنس کے اختتامی سیشن کی آخری نشست کی صدارت مولانا ڈاکٹر  احمد علی سراج نے کی، تیسری نشست بعد نماز عصر وقفہ سوالات و جوابات کی ہو ئی، چوتھی نشست بعد نماز مغرب اصلاحی بیان و مجلس ذکر کی منعقد کی گئی ۔ کانفرنس سے مقررین نے خطاب میں کہا کہ قادیانی1973ء کے آئین میں متعین کئے گئے اپنے سٹیٹس تسلیم کر تے ہو ئے پاکستان سے وفادری کا اعلان کر یں، بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو حکومت وریاست پوری قوت سے رو کے ، دہشت گردی میں شہید ہو نے والے سکیورٹی ادروں کے نوجوانو ں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ،ملک کو معاشی طور پر مفلوج کر نے کیلئے شیعہ سنی فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ،حکومت فی الفور نوٹس لے ۔ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ساتھ پاکستان کے تحفظ کے مقصد کا حصول بھی لازمی ہے ۔مولانا پیر حبیب اللہ نے کہا کہ ختم نبوت پر مرمٹنا اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں، ختم نبوت کے باغی قادیانی اپنی آئینی حیثیت تسلیم کریں۔مجلس احرارا سلام کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ تحریک ختم نبوت کی کامیابی دراصل شہدائے ختم نبوت کے خون کا ثمر ہے ۔

انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ قانون توہین رسالت کو ختم کرنے کے لیے عالمی استعمار ایک عرصہ سے سازشیں کررہا ہے ، آئین پاکستان پر مکمل عمل داری میں ہی پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے ۔مولانا مسرور نواز جھنگوی ،جماعت اسلامی کے رہنما علامہ جاوید قصوری،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مو لانا قا ری شبیر احمد عثمانی، جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما مولانا علامہ شفیق پسروری نے کہا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کے استعمال سے منع کیا جائے ۔حافظ اللہ یار ایڈووکیٹ ،مولانا مفتی عبدالشکور ، قاری احمد علی، قاری سلمان عثمانی ، محمد یونس مکی ،مولاناسمیع اللہ، احسن رضوان عثمانی ، یوسف قاسمی،مولانا ابوبکر،محمد حنیف مغل، مولانا عمر عثمان،قاری عبدالرحمن، ملک خلیل احمداشرفی ودیگر نے کہا کہ امتناع قا دیانیت آرڈیننس پرسختی سے عمل در آمد کرایا جائے ، حکومت چناب نگر میں اپنی رٹ قائم کرے ،رات کے آخری پہرمولانااحسن رضوان نے قرار دادیں پیش کیں جن کو حاضرین نے منظور کیا،بعد ازاں مولانا الیاس چنیوٹی کی رقت آمیز دعا پر کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں