اہم قانون سازی، پیپلزپارٹی کے قانونی ماہرین اسلام آباد طلب

 اہم قانون سازی، پیپلزپارٹی کے قانونی ماہرین اسلام آباد طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) پارلیمنٹ میں عدلیہ سے متعلق متوقع اہم قانون سازی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قانونی ماہرین کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ۔

 فاروق ایچ نائیک، وزیر قانون سندھ و دیگر قانونی ماہرین کو طلب کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا ہر پہلو سے جائزہ لے گی اور قیادت اسلام آباد میں آئندہ ہفتے اجلاس کرے گی، دو روز قبل پیپلز پارٹی نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں