ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144کے نفاذ کااختیاردینے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144کے نفاذ کااختیاردینے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر1898میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ، ترمیم کے ذریعہ سیکرٹری داخلہ کو صوبہ میں اورڈپٹی کمشنرز کو ضلع میں دفعہ 144کے نفاذ کااختیاردیا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ 90 جبکہ ڈپٹی کمشنرضلع میں تیس دن تک دفعہ 144نفاذ کرسکے گا۔ بتایا گیاہے کہ حکومت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144کے اختیارات دینے کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جسے پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں