وانا:گاڑی پر بم حملے میں قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق ،4افراد زخمی

 وانا:گاڑی پر بم حملے میں قبائلی  رہنما کا بیٹا جاں بحق ،4افراد زخمی

وانا (این این آئی )پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں قبائلی مشر ملک جمیل وزیر کا بیٹا جاں بحق ، پولیس کے مطابق دھماکے میں ملک جمیل وزیر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تاہم ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ دھماکے میں زخمی قبائلی رہنما کا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ملک جمیل وزیر کڑیکوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں