ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کیلئے موزوں امیدوارنہ مل سکا دوبارہ اشتہار دئیے جانے کا امکان
لاہور (نیوز رپورٹر )وزارت ہوابازی کو ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے عہدے کیلئے کوئی موزوں امیدوار نہیں مل سکا۔
وزارت کی طرف سے اشتہار جاری کرکے دوبارہ درخواستیں طلب کئے جانے کا امکان ہے ، روا ں سال جولائی میں سول ایوی ایشن کو توڑ کر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا محکمہ قائم کیا گیا تھا۔