پٹرول سستا ہونے پرپبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

پٹرول سستا ہونے پرپبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی پروزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 1.5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ صوبائی وزیر بلال اکبر خان کی ہدایت پر کرایوں میں کمی کیلئے متحرک ہوگیا، سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے کرایوں میں کمی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔افسروں کو فیلڈ میں رہنے اور اوورچارجنگ پر سخت کارروائی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو کرایوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔ آرٹی ایزکے افسروں کو کرایوں کانیاشیڈول بس اڈوں پر لگوانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے گا، شہر کے جنرل بس سٹینڈز اور تمام اڈوں پر نئے کرایہ نامے آویزاں کرکے عملدرآمد کیلئے خصوصی سکواڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں