پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار

پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار

لاہور(سیاسی نمائندہ )تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پاس ایک جلسہ کرنیکا بھی فنڈ موجود نہیں۔قائم مقام صدر پنجاب حماد اظہر نے اراکین اسمبلی سے فنڈ کی ڈیمانڈ بھی کر دی ۔

چند ایم پی ایز کے علاوہ تاحال کسی نے فنڈز جمع نہیں کروائے ۔تحریک انصاف کے بڑے سپورٹرز نے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں گروپ بندیوں کی وجہ سے سبھی فنڈز دینے سے کترانے لگے ہیں ۔فنڈز کی کمی کی وجہ سے پارٹی سرگرمیاں متاثر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں