سینٹرل سلیکشن بورڈاجلاس نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں بلانے کی تجویز

سینٹرل سلیکشن بورڈاجلاس نومبر کے  پہلے یا دوسرے ہفتے میں بلانے کی تجویز

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کے چارج سنبھا لنے کے بعد سینٹرل سلیکشن بورڈاجلاس نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے ہونے کی تجویز ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کے لیے وفاقی سروس کیڈر کے افسران کی گریڈ 20اور 21میں ترقی کے لیے اسامیوں اور افسران کے پینل کی تیاری شروع کردی۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نہ ہونے کے باعث 12 وفاقی سروس کیڈر کے 400سے زیادہ افسران کی ترقی ایک سال دو ماہ سے التوا کاشکار ہے ۔ قواعد کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس سال میں دو بار ہونا چاہیے تاہم گزشتہ سال یکم تا چار اگست 2023 کے بعد سینٹرل سلیکشن بورڈ کااجلاس منعقد نہیں ہوسکا، اس وجہ سے ایک سال دو ماہ سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو، پولیس سروس، سیکرٹریٹ سروس، پاکستان ریلوے ، پاکستان پوسٹل سروس، اکنامسٹ گروپ، انفارمیشن سروس گروپ ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپ، ان لینڈ ریونیو، کسٹم سروس گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ سروس گروپ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ سروس کے 400 سے زیادہ گریڈ19اور 20کے افسر ترقی کے منتظر ہیں۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں