پاراچنار:قبائل میں فائرنگ سے جاں بحق افرادکی تعداد 18ہوگئی، ٹل مین روڈ بدستور بند
پاراچنار(این این آئی)پاراچنار میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
دو روزقبل کنوائی پر قبائلی تصادم میں فائرنگ کے بعد اب تک 18افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث 30سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، پولیس کے مطابق ٹل پاراچنار مین روڈ تیسرے روز بھی بند رہا۔