توشہ خانہ:نواز،زرداری کیخلاف نیب سے رپورٹ طلب

توشہ خانہ:نواز،زرداری کیخلاف نیب سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت نمبر3 کی جج عابدہ سجاد نے صدرآصف علی زرداری،سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، میاں نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نیب سے عدالتی دائرہ اختیار پر رپورٹ طلب کرلی۔

دوران سماعت نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح نے سپریم کورٹ نیب ترامیم فیصلے کے بعدریفرنس کے دائرہ اختیارپر اعتراض اٹھادیااور کہا21 دسمبر 2022 میں توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس نیب کو بھیجاگیا، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد نیب ریفرنس کا دائرہ اختیار موجودہ عدالت میں نہیں بنتا،استدعا ہے ریفرنس نیب کوواپس بھیجاجائے ، عدالت نے نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے وکیل صفائی کو دائرہ اختیار سے متعلق درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔مزید سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں