بزرگ رکن پارلیمنٹ کو اخلاق سے گری زبان زیب نہیں دیتی:ترجمان الیکشن کمیشن

بزرگ رکن پارلیمنٹ کو  اخلاق سے گری زبان زیب  نہیں دیتی:ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے نام لیے بغیر ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر اخلاق سے گری ہوئی باتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارہ گالی گفتار کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔

جمعہ کو جاری کیے گئے ، بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ایک بزرگ رکن پارلیمنٹ اور خود کو لیڈر و آئینی ماہر تصور کرنے والے صاحب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے جو ان کو زیب نہیں دیتی۔ الیکشن کمیشن اس قسم کی دھمکیوں اور ہتھکنڈوں سے بالکل مرعوب نہیں ہو گا۔ تاہم کمیشن اسی زبان میں جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا اور آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں