غیرمتفقہ آئینی ترمیم 73کا آئین متنازعہ کریگی :رضاربانی

غیرمتفقہ آئینی ترمیم 73کا آئین متنازعہ کریگی :رضاربانی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ غیر متفقہ آئینی ترمیم 73 کے متفقہ آئین کو متنازعہ بنا دے گی، سیاسی اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم فیڈریشن کیلئے خطرناک ہوگی۔

ملک کے ماہر قانون ساز اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں مشورہ دیا ہے کہ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم پرسیاسی اتفاق رائے غیر مستحکم کرنے کی کوشش پر نظررکھے ،بلاول اور فضل الرحمان سیاسی اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہے ہیں، تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کے درمیان سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے ۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی چیز میں جلدبازی نہیں کرنا چاہتے ، نہ ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک ہے ۔ تمام لوگ مطمئن ہو جائیں تو آگے بڑھیں گے ، یہی احسن طریقہ ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو اس آئینی ترمیم کو اتفاق رائے سے لانا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں