رات گئے بلاول کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

رات گئے بلاول کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد(دنیا نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

 بلاول بھٹو سندھ سے واپسی پر ائیرپورٹ سے سیدھے مولانا سے ملاقات کے لیے پہنچے ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو بھی انکے ہمراہ تھے ۔ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے 26 ویں آئینی ترمیم پر حتمی صلاح مشورہ کیا۔ ذرائع کاکہنا ہے بلاول نے مولانا کو آگاہ کیا کہ آئینی ترمیم منظوری کے لیے آج پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، خواہش تھی کہ اس ترمیم پر آپ ہماری حمایت کرتے ۔ذرائع کا کہنا ہے مولانا نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کا طریقہ کار درست نہیں، تحریک انصاف نے عمران خان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں