نہیں سمجھتا عمران کی رہائی کیلئے امریکا سے کال آئیگی:عطاتارڑ

نہیں سمجھتا عمران کی رہائی کیلئے امریکا سے کال آئیگی:عطاتارڑ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا میں نہیں سمجھتا عمران خان کی رہائی کیلئے امریکا سے کال آئے گی۔دنیا نیوزکے پروگرام‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا سوشل میڈیا پرکہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو جائے گی۔

 پہلے امریکا کی غلامی نامنظور کے نعرے لگائے ، اب کیا غلامی منظورکے نعرے لگائے جائیں گے ؟میرے سامنے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں ہوئی، تحریک انصاف کا سنگجانی،لاہور کا جلسہ ناکام ہوا،صوابی جلسہ کرکے شوق پورا کرلیں، یہ صرف شورشرابا کرتے ہیں۔منی بجٹ کی باتیں کرنے والے سن لیں کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،بلاول بھٹو کی جوڈیشل کمیشن کے قیام پرذاتی رائے تھی،ناراضی نہیں ہے ۔بھارت کو کرکٹ میں سیاست نہیں کرنی چاہیے ، چمپیئنزٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی،رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا عمران خان اگررہا ہوں گے تو قوم کے دم پر ہوں گے ،کوئی ہماری مدد کو نہیں آئے گا، اپنی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے ۔ہم یہ امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے حالات بہترہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں