جلسے جلوسوں سے قیدی رہا نہیں ہوتے ، فیصل کنڈی

جلسے جلوسوں سے قیدی رہا نہیں ہوتے ، فیصل کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا فوکس صرف جلسے اور جلوسوں پر ہے۔

جلسے اور جلوسوں سے قیدی رہا نہیں ہوتے ۔پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کے پی کا گھمبیر مسئلہ لا اینڈ آڈر ہے اور صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل ناکام ہے ۔ ان کا خیال ہے  کہ ایسے عمل سے انکا بانی رہنما رہا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی عوام اور ان کے وسائل احتجاج و جلسوں میں استعمال ہورہے ہیں، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں تنخواہیں نہیں دی جارہیں، کے پی میں روز فوجی جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو سہولت فوج کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس نہیں، دلیل اور دلائل سے وفاق سے فنڈز لیں، بدمعاشی سے صوبے کو کچھ نہیں ملنے والا۔گورنر خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ ڈی آئی خان میں جلد بلاول بھٹو لفٹ کینال کا افتتاح کریں گے جس سے سبز انقلاب آئے گا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، انتظامیہ لا اینڈ آرڈر کے نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، پاراچنار میں ایک ماہ سے روڈ بند ہیں اور حکومت مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں