24نومبر کا احتجاج ،گنڈاپورنے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا

24نومبر کا احتجاج ،گنڈاپورنے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو احتجاج کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس مرحلہ وار ہوگا، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے رہنمائوں نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ، آج پشاور ڈویژن کے رہنمائوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں احتجاج کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، وزیر اعلیٰ ٰرہنمائوں کو مقررہ اہداف سے آگاہ کرینگے ، کس رہنما کی کیا ذمہ داری ہوگی، سب کو آگاہ کیا جائے گا۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ عمران نے 24نومبر کو قوم کو حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنے کی کال دی ہے ، افغانستان کیساتھ تجارتی تعلقات بحال کئے جائیں، پی ٹی آئی عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ،عوام پاکستان کو آزاد اور خودمختار ریاست بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین کے اجلاس ہو رہے ہیں، احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے ، ہم نے جلسوں میں کوئی سرکاری مشینری استعمال نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں