سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، کھوسہ کی جلدسماعت کی درخواست سپریم کورٹ دائر
اسلام آباد(نمائندہ دنیا)سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر وکیل لطیف کھوسہ نے مقدمے میں جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔
درخواست میں کیس کو نومبر کے آخری ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔وکیل لطیف کھوسہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے 103 ملزموں کے مقدمات دوسری عدالتوں میں بھیجنے کا حکم دیا۔