سپین سے ملکرزیتون کی کاشت بڑھانے پرکام کرناہوگا:گورنر

سپین سے ملکرزیتون کی کاشت بڑھانے پرکام کرناہوگا:گورنر

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سلیم حیدر سے گورنر ہائوس لاہور میں سپین کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ انرجی، انفراسٹرکچر اور زیتوں کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے کہا باہمی تجارتی تعلقات بہت پرانے ہیں، امید ہے ان میں مزید بہتری آئے گی۔ زیتون کی کاشت پرسپین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ملکرکام کرناہوگا، زیتون کی پیداوار کیلئے چکوال اور اٹک بہت زرخیز ہیں جہاں اسکی کاشت جاری ہے ،زیتون کا تیل بھی نکالا جا رہا ہے ۔گورنر نے کہا پاکستان خطے سمیت دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے سپین کی طرف سے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کو سراہااورکہا اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کوبھی کشمیر اور فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ دنیامیں امن قائم ہو سکے ۔ مہمان وفد نے کہا ہمیں جو پیار پاکستانیوں سے ملا اس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ مختلف شعبوں کے افراد سے تجارتی روابط پر بات ہوئی، امید ہے کہ باہمی تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔ پاکستان میں سیاحت،انفراسٹرکچر،زراعت ودیگر شعبوں میں بہت پوٹینشل موجود ہے جس سے سپین استفادہ کر سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں