پختونخوا:سکیل 15کی تمام ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے 0.5فیصد کوٹہ مختص
پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا حکومت نے سکیل 15کی تمام ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کیلئے 0.5 فیصد کوٹہ مختص کر دیا ۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا سول سرونٹس بھرتی، ترقی اور تبادلے کے قواعد 1989میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔حکومت کے مطابق 200بھرتیوں میں ایک اسامی خواجہ سراؤں کیلئے ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسامی پر بھرتی کیلئے خواجہ سرا کی درکار قابلیت لازمی ہوگی جبکہ سماجی اور ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نوکری دی جائے گی ۔