کے پی ہائوس میں کارروائی :آئی جی اسلام آبادکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

کے پی ہائوس میں کارروائی :آئی جی  اسلام آبادکیخلاف اندراج مقدمہ کی  درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کے پی کے ہائوس کارروائی پر اسمبلی ممبران کی آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 23 نومبر کو سنایا جائے گا ۔

 درخواست گزار کے وکیل شاہ فیصل نے کہا کہ انہوں نے ہر عدالت میں مختلف موقف اختیار کیا ، یہاں کہا گیا کہ کے پی کے ہاؤس میں دہشت گرد تھے ، پولیس ملازمین کا اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان اٹھایا گیا ، اگر دہشت گرد تھے تو ان کو کسی عدالت میں تو پیش کرتے ، ہم نے متعلقہ تھانے درخواست دی مگر درخواست لی ہی نہیں گئی ، پولیس نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہم کے پی کے ہاؤس گئے ہی نہیں ، کہیں کہتے ہیں ، وارنٹ کی تعمیل کے لئے گئے تھے ، ہماری استدعا ہے کہ عدالت ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے ، درخواست گزاروں کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیئے گئے ۔عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 23 نومبر کو سنایا جائے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں