عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی

عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی

اسلام آباد(نامہ نگار، اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اﷲ تارڑ نے کہا ہے بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔۔۔

 پاکستان اور بیلاروس کے دفاعی شعبے میں مثالی تعاون جاری ہے ، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی ہے ، عوام ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ترقی کرے گا، معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ پیر کو نور خان ایئربیس پر سیاسی و معاشی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں