اے این پی کابدامنی کیخلاف صوابی میں احتجاجی مظاہرہ
صوابی(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی نے کرم میں ہلاکتوں اور صوبے میں بدامنی کے خلاف ضلعی صدر آصف الرحمن کی قیادت میں جہانگیرہ روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔
مظاہرین نے حکومت کی ناکامی کے خلاف پلے کارڈ اٹھاتے ہوئے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے سڑک بلاک کر دی۔سابق وزیر اول شیر خان نے کہاکہ پختون کی زمین پر بہت خون بہایا گیا ہے اور ہم مزید خونریزی کے متحمل نہیں ہو سکتے ، حکومت امن کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے علاوہ عوام کو تحفظ فراہم کرے ،سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سلیم خان ایڈووکیٹ نے کہا انتہائی افسوس کی بات ہے کہ صوبائی حکومت ایک شخص کو رہا کرانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے لیکن کرم میں لوگوں کے قتل کو روکنے کے لیے کام نہیں کر رہی ہے ،مقررین نے پاراچنار میں لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔