بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل

بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی  کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل

اسلام آباد(نامہ نگار)ڈسکوز کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں عوامی سماعت مکمل ،عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگاجبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا،اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں