پختو نخوا میں گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا:شاہد عباسی

 پختو نخوا میں گورنر راج نہیں  لگایا جاسکتا:شاہد عباسی

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عوام پاکستان کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگا سکتے ،حکومت صرف ریڈ زون کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی۔

 میں خود کو بھی غیرمحفوظ سمجھتا ہوں، جو حالات تھے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے وقت بھی ایسے نہیں تھے ،پاکستان میں کوئی شخص سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہاایک جماعت کی 80فیصد کے پی میں اکثریت ہے گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کو قانون کے مطابق جیل میں ڈالا ہے تو پراسیکیوشن ہونے دیں، یہ کیا طریقہ ہے عدالت ضمانت دیتی ہے تو دوسرا کیس ڈال کر اندر کردیا جاتا ہے ۔ کنٹینرز لگانا، سڑکیں بند کرناسب ناکام ہوگیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں