شادی کیلئے مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنیوالی لڑکی گرفتار

شادی کیلئے مقبوضہ کشمیر سے  آزاد کشمیر آنیوالی لڑکی گرفتار

فاروڑکہوٹہ(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول پار کرکے آزاد کشمیر پہنچنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ کہوٹہ پولیس کے مطابق گاؤں کیرنی میں لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر کہوٹہ پولیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

فاطمہ نامی لڑکی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس نے شادی کے وعدے پر 24 نومبر کو ایل او سی پارکی اور پونچھ آگئی،ایل او سی کراس کرنے کے بعد عمران اپنے گھر لے گیا جو میرے بھائی کے ساتھ بیرون ملک ملازمت کرتا ہے ، عمران سے اکثر فون پر بات ہوتی رہتی تھی۔ کہوٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوان عمران کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، لڑکے پر ایل او سی پار کرانے اور والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی ترغیب دینے کا الزام ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں