سینئر صحافی مطیع اللہ جان گرفتار دو روزہ جسمانی ریمانڈ

سینئر صحافی مطیع اللہ جان گرفتار  دو روزہ جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے گرفتار سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس نے مطیع اللہ جان کو عدالت پیش کرتے ہوئے 30 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،وکیل صفائی فیصل چودھری نے کہاکہ ہمیں تھوڑا وقت دیاجائے ملزم کے ساتھ مشاورت کرنی ہے ،وکیل صفائی ہادی علی چٹھہ نے مقدمہ کا متن پڑھ کر عدالت کو سنایااور کہاکہ پولیس نے 257 گرام آئیس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا،مطیع اللہ جان سینئر صحافی ہیں،ہم کب تک تماشہ برداشت کرینگے ۔ بعد ازاں عدالت نے مطیع اللہ جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم سنادیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں