عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل  کرنے والا ملزم سیالکوٹ  ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام علی حسن طور ہے وہ سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا ، اسے ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔ ملزم کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے گرفتار کیا، عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بھی احکامات جاری کیے تھے جس پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں