ہماری غلطیوں سے عمران پر سختیاں بڑھ رہی ہیں،شوکت یوسفزئی

ہماری غلطیوں سے عمران پر سختیاں  بڑھ رہی ہیں،شوکت یوسفزئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہے وہ کیوں نہ سڑک پر نکلتیں؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ باقی لیڈر شپ نے کیا کیا؟ مرکزی لیڈر شپ کہاں تھی؟۔ان کا کہنا تھا کہ بانی نے سنگجانی میں دھرنا دینے کی اجازت دی تو اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ سیاست کے اندر حالات کو دیکھ کر حکمت عملی بنائی جاتی ہے ۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا ہمیں اللہ نے بہت بڑا موقع دیا جو ہم نے ضائع کر دیا، اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے تو آج نتائج کچھ اور ہوتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں