کرم:معاہدہ کے باوجود جھڑپیں،مزید5افراد جاں بحق،اموات111ہوگئیں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں،اسطرح جاں بحق افرادکی تعداد111ہوگئی ہے۔
کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹالوکنج پر جیلامئے کے طرف سے دوبارہ لشکر کشی کوشش میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کا بتانا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ اوربازارتاحال بند ہیں، مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بحال نہیں ہوسکی،انٹرنیٹ،موبائل فون سروس مکمل معطل ہے اورتعلیمی ادارے بھی بند ہیں،جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈپٹی مشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہنگو، اورکزئی اور کوہاٹ سے مشران کا جرگہ مذاکرات کے لیے پاراچنار پہنچ رہا ہے ، فریقین فائر بندی پر راضی ہیں۔