سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبرمیں آپریشن،4خوارجی دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبرمیں آپریشن،4خوارجی دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران چار خوارج بشمول خوارج دہشت گردوں کے سرغنہ باتور کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ تین خوارج زخمی ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران موثر طریقے سے خوارج کے مقام کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار خوارج بشمول خوارج کے سرغنہ باتور کو ہلاک اور3کوزخمی کردیاگیا، علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں