جرنلسٹ ہائوسنگ سکیم فیزٹو،روڈا کی اراضی منتقلی کا ایم او یو سائن
لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور کے 3200صحافیوں کوپلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ وزارت اطلاعات پنجاب اور روڈا نے اراضی کی منتقلی کے ایم او یو پر دستخط کر دئیے ۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200صحافیوں کو پلاٹس ملنے جارہے ہیں۔ آئندہ چندروز میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کا پراسس مکمل کردیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے 3200 صحافیوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے جارہی ہیں،تمام صحافیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پلاٹس ملیں گے ، اس معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایف بلاک کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے ،سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور سی ای او روڈا عمران امین نے ایم او یو پر دستخط کئے ، اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سلیم ساگر اور کرنل ریٹائرڈ عابد موجود تھے ۔ لاہور پریس کلب کے کونسل ممبران کو فارم پریس کلب سے جبکہ نان کونسل ممبران کو ڈی جی پی آر سے فارم ملیں گے ۔