سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے کہ احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے ، پارٹی رہنماؤں نے مرکزی قیادت کو احتجاج کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔