بانی پی ٹی آئی کی کوئی خبر نہیں، عدالتی سماعت پر ملاقات ہوسکے گی :علیمہ خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں، جیل میں عدالتی سماعت بھی مؤخر کردی گئی ۔
علیمہ خاننے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اب سماعت دو یا تین دسمبر کو ہوگی، اب پرسوں ہی وکلا اور فیملی بانی سے ملاقات کرسکیں گے ۔ اُس وقت تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، کیونکہ اس وقت جو بھی خبریں آرہی ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہیں۔