سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور، جیل سے رہا

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی  ضمانت منظور، جیل سے رہا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو ضمانت منظور ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،مطیع اللہ جان کو اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس دوران مطیع اللہ جان کے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنے کا پراسس عدالت نے مکمل کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی دیں، روبکار کہاں ہے ؟ حکم نامے کو ریکارڈ کے ساتھ لگائیں اور درخواست ضمانت پر نوٹس کررہا ہوں۔پراسیکیوٹرنے کہا میری یہی درخواست ہے ضمانت خارج کردیں۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کرلی۔ضمانت منظوری کے بعد سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں