مریم نواز کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف تقاریر پر پابندی کیلئے درخواست ، فریقین کے درست پتہ درج کرنے کی ہدایت

مریم نواز کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف تقاریر  پر پابندی کیلئے درخواست ، فریقین  کے درست پتہ درج کرنے کی ہدایت

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی کے خلاف تقاریر پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران، عدالت نے فریقین کے درست پتہ درج کرنے کی ہدایات کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے درخواست گزار کو دفتری اعتراض دور کرکے پٹیشن دائر کرنے کی ہدایات کی تھی نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں چیئر مین پیمرا کو فریق بنایا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتی ہیں۔عدالت چیئرمین پیمرا کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں