حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید

 حکومت ، پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی (آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں، ایک نے اندر جانا ہے۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے ، مذاکرات بہت اچھی چیز ہے ، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 26 نومبر ایک خوفناک، دہشت ناک اور ظلم و ستم کا دن تھا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، میرا صرف ایک آدمی سے تعلق ہے اور وہ بانی پی ٹی آئی  ہے ،میں باقی کسی کو نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے لمبی ملاقات ہوئی، باہر آ کر میں نے کہا کہ بات چیت کو مختصر ہی رکھوں تو بہتر ہے ، سابق وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ میں اور آپ ایک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں