فساد کو بریک لگ جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا:عظمیٰ بخاری

فساد کو بریک لگ جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا:عظمیٰ بخاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ملکی تاریخ کی واحد وزیراعلیٰ ہیں جن کو چین میں ہیڈ آف سٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔ اگر فساد کو بریک لگ جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز نے 8سے 15دسمبر تک4چینی شہروں میں میٹنگز کیں۔ اب ہمارے کسانوں کے پاس بھی جدیدآلات ہونگے ، 700 الیکٹرک بسوں کا پہلا فلیٹ جلد لاہور پہنچنے گا۔ 5 سالہ منصوبہ میں ساری ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر شفٹ کرینگے ۔ چینی کمپنی جنکو  پنجاب میں سولر پلانٹ لگائے گی۔لاہور کی سڑکوں پر جلدچارجنگ سٹیشن بھی نظر آئینگے ، لاہور جلد سمارٹ سٹی بنے گا۔ ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں پرانہوں نے کہا 2019 میں ارکان کی تنخواہیں بڑھی تھیں،وزرا نے تنخواہو ں میں ساڑھے 3 لاکھ ٹیکس دینا ہے ۔ اب اگر 1لاکھ 90 ہزار تنخواہ میں گزارا ہوتا ہے تو بتائیں،کوئی اور ذرائع آمدن نہیں تو اچھی تنخواہ ملنا بری بات نہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز تنخواہ نہیں لیتیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں