امیر طبقہ پورا ٹیکس ادا نہیں کرتا:چیئرمین ایف بی آر
لاہور(کامرس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ غریب شخص 17 سے 18 فیصد ٹیکس دیتا ہے ،امیر طبقہ پورا ٹیکس ادا نہیں کرتا۔
لاہور چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ا نکا کہنا تھا کہ اسوقت ہمیں انکم و سیلز ٹیکس میں تقریباً5کھرب روپے سالانہ کمی کاسامناہے ،12,970 ارب روپے کی ٹوٹل ٹیکس کولیکشن کا حصول نظر نہیں آتا۔ ایف بی آر کو اسوقت 344 ارب کے شارٹ فال کا بھی سامنا ہے ۔ایمنسٹی کے حق میں نہیں ، ایسا نظام بنا رہے ہیں جس سے تمام لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہونگے ۔تاجروں، صنعتکاروں کو کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے چنگل سے نکالنے کیلئے سسٹم بنالیاہے ۔