پی ٹی آئی حکومت نے نارووال میں ایک اینٹ نہیں لگائی،احسن اقبال
نارووال ( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو ہر طرف ترقی کے منصوبے شروع ہو جاتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے 4سال میں نارووال میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی،آنے والا وقت تعلیم اور ہنر کا ہے ، وہی بچے کامیاب ہوں گے جو انوویشن کے جذبات رکھتے ہوں گے ۔ نارووال پبلک سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سائنسی ماڈلز کے ذریعے بچوں نے اپنی ذہانت کا خوب مظاہرہ کیا ہے ،میری کامیابی کے پیچھے میری تعلیم موجود تھی، اس سال نارووال میڈیکل کالج میں کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا۔اگلے سال نارووال ایگریکلچر کالج کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔