سنی اتحاد کونسل کی 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست
سلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سنی اتحاد کونسل نے 26ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کی چھبیسویں ترمیم 2024 غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے ،ترمیم سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہوگئیں، ترمیم سے عدلیہ کی آزادی ختم ہو گئی،بنیادی حقوق اور اختیارات کی تقسیم متاثر ہوئی،ترمیم آئین کی بنیادی خصوصیات کو بدلنے ، منسوخ کرنے یا ختم کرنے کی کوشش ہے ، ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے ، ترمیم کے سیکشنز 7، 10، 14، 17، 21 اور 27 کو غیر آئینی قرار دیا جائے ،تمام فیصلے ، نوٹیفکیشنز، تقرریاں یا دیگر اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے ، سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ترمیمی ایکٹ 2024 اور سپریم کورٹ (ججز کی تعداد)ترمیمی ایکٹ 2024 غیر آئینی قرار دیا جائے ۔