اینٹی کرپشن کا وزارت خارجہ رابطہ دفترپرچھاپہ، 4ملزم گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی میں وزارت خارجہ کے رابطہ آفس کے گارڈ اور سویپر سمیت دو ایجنٹس کرامت، عباس،ظفر ، عدنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق 3 ملزم عبدالرحمن ، طیب اور رستم موقع سے فرار ہو گئے ۔ ملزمان دستاویزات کی تصدیق کیلئے شہریوں سے رقوم بٹورتے تھے ،ملزموں سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس، موبائل فون قبضے میں لیکر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔