مسیحی برادری آج کرسمس منائیگی

مسیحی برادری آج کرسمس منائیگی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار، این این آئی) مسیحی برداری اپنا مذہبی تہوار کرسمس آج ملک بھر میں جوش وخروش سے منائے گی۔ گرجا گھروں اور محلوں میں خصوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدم برداشت اور امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ پاکستان میں ہر شخص کا عزت و احترام کیا جائے اور وہ خود کو محفوظ تصور کرے ۔ صدر زرداری نے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہمیں درس دیتا ہے کہ ضرورت مندوں سمیت ایک دوسرے کی طرف دوستی اور یکجہتی کا ہاتھ بڑھائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کے پر مسرت موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس خوشی، ہمدردی اورغور و فکر کا موقع ہے ۔ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی احترام و اتحاد کے ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے بھی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں