صنم جاوید کا نام پی سی ایل لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج

صنم جاوید کا نام پی سی ایل لسٹ  سے نکالنے کی درخواست خارج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کا نام پی سی ایل لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج کردی ۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھا ۔

 لاہورہائیکورٹ کے جسٹس  فاروق حیدر نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا گیا صرف الزامات کی بنیاد پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ درخواست گزار پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے اگر شنوائی نہیں ہوتی تو عدالت آسکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں