جسٹس عالیہ نیلم کی آج بیرون ملک روانگی ،جسٹس علی باقر نجفی قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

 جسٹس عالیہ نیلم کی آج بیرون  ملک روانگی ،جسٹس علی باقر نجفی  قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم آج 25دسمبر بیرون ملک نجی دورے پر روانہ ہوں گی ۔

وفاقی حکومت نے جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔حلف برداری کی تقریب ججز لان میں ہوگی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 2 جنوری دوہزار25کو وطن واپس پہنچ کر دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔جسٹس علی باقر نجفی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔جسٹس عابد عزیز شیخ جمعرات کی صبح 9بجے جسٹس علی باقر نجفی سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں