مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا نتیجہ خیز احتجاج:غفور حیدری

 مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا  نتیجہ خیز احتجاج:غفور حیدری

لاہور (سیاسی نمائندہ)جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مدارس کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہمارے پاس بھی یوٹرن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

 نتیجہ خیز احتجاج کے پُرامن آئینی و جمہوری حق کو ہم وقت پر استعمال کرینگے ۔مدارس  بل پروزیراعظم سے ملاقات کے بعد اب تک نوٹیفکیشن ہو جانا چاہیے تھا ،توقع ہے وزیر اعظم وعدے کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کروادینگے ۔ انہوں نے یہ باتیں جامعہ مدنیہ راوی روڈ ،پارٹی رہنماسیٹھ عدنان کے گھر ودیگر مقامات پر جماعتی ذمہ داران اور میڈیا سے گفتگو میں کہیں ۔مولانا حیدری نے مولانا رشید میاں،مولانا نعیم الدین سے ملاقات کی ۔سیٹھ عدنان سے تعزیت اور صاحبزادہ فہیم الدین سے خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پرمولانا امجد خان،حافظ راشد، مولانا حسان میاں ،مولانا علی نعیم میاں،حافظ ریاض ،حافظ عبدالصمد ، حافظ عمار عثمان،مولانا عمیر مہمند ،حافظ عمار حیدری ودیگر موجود تھے ۔مولانا غفور حیدری نے کہا ہمارا احتجاج بامقصد ہوگا ،آئین سے ماوارامطالبہ نہیں کر رہے آئین کی حدود میں رہ کر تعلیم عام کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں،حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا نہیں کر سکتی تو اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے ، مدارس امن محبت اور اسلام کی اشاعت کا بڑا مرکز ہیں ۔ آنیوالی نسلوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا علما ہی نہیں ریاست کی بھی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں