ایف بی آر نے 60کروڑسے زائدکا فراڈ پکڑلیا

ایف بی آر نے 60کروڑسے زائدکا فراڈ پکڑلیا

کراچی(بزنس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایکسپورٹ سہولت سکیم کی آڑ میں دینار انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ کی جعلسازی کو بے نقاب کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق ای ایف ایس قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دینارکمپنی نے مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کا غلط استعمال کیا اورای ایف ایس اسکیم کی آڑ میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈیوٹی ادا کرنے میں خوردبرد کی۔اس کے علاوہ 47 کروڑ روپے سے زائد قومی خزانے کو نقصان بھی پہنچایا۔دینار کمپنی لمیٹڈ نے صنعتی مینوفیکچرنگ کیلئے سیسے کے بلاکس کو امپورٹ کرنے میں ای ایف ایس اسکیم کا غلط استعمال کیا ہے ۔ایف بی آر کے مطابق 18 دسمبر کو ایف بی آر نے کمپنی کی فزیکل انسپکشن کرکے فراڈ کا سراغ لگایا تھا ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کمپنی نے ایک ارب روپے مالیت کے سیسے کے بلاکس امپورٹ کئے اور غیر قانونی طور پر غائب کردیئے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملزموں کی نشاندہی کرتے ہوئے آصف رزاق اور کمپنی ڈائریکٹر محمد علی کو گرفتار کرنے کیلئے متحرک ہوگیا ہے ۔آصف رزاق نامی ملزم نے دینار کمپنی نیٹ ورک سے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی۔ایف بی آر ڈیٹا کے مطابق آصف رزاق پر منی لانڈرنگ اور جعلی انوائسز کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں