قومی احتساب بیورومیں تقرروتبادلے،احترام ڈار ڈی جی نیب لاہور تعینات
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیورو میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
گریڈ 21 کے امجد مجید بخاری کو ڈی جی آپریشنز نیب ہیڈکوارٹر،گریڈ 20 کے افسر احترام ڈار کو ڈائریکٹرجنرل نیب لاہور،گریڈ 20 کے نوید حیدر زاہد کو ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ایم نیب ہیڈکوارٹرتعینات کردیاگیا جبکہ گریڈ 20 کے محمد طاہر نیب ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کی عارضی ذمہ داری سونپ دی گئی۔