پی ٹی آئی کے سارے کارڈ فلاپ

پی ٹی آئی کے سارے کارڈ فلاپ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیشگی شرائط کیساتھ ملاقات نہیں کرائی جاسکتی ہے ، ملاقات جیل مینوئل کے مطابق ہی ہوگی۔

 بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہونے کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی ہے ، مذاکرات میں ڈیڈ لاک بانی پی ٹی آئی کی ذات اور انکے کیسز سے متعلق ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی چاہتے ہیں، یہ ڈرتے ہیں کہ لکھ کردیا تو پھنس جائیں گے ،مذاکرات میں ان کا مرکزی نکتہ ہی یہ ہے کہ معافی مل جائے ۔ اب اس لیے مذاکرات کر رہے ہیں کہ انکے سارے کارڈ فلاپ ہو چکے ، کارڈز کی ناکامی پر اب انکے پاس اور کوئی چیز نہیں۔یہ اب فارم 45 اور 47 کی بحث ختم کر چکے اور حکومت کو تسلیم کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں